#6118

مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

مشاہدات : 4061

ایام مبارکہ ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2600 (PKR)
(جمعرات 25 جون 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

اللہ تعالیٰ کا  فضل واحسان ہے کہ اس نےاپنے نیک بندوں کےلیے سال کے کتنے ہی ایسےمواسم اور مواقع عطا کیے ہیں کہ جو بار بار آتے ر ہتےہیں جن میں  وہ کثرت سے نیک کاموں کو انجام دیتے ہیں اور اپنے مالک و مولی کا قرب حاصل کرنے لیے مسابقت اورپہل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے فضل وکرم سے انہیں ان نیک کاموں کی بدولت اجروثواب عطافرماتا ہے ۔اطاعت فرمانبرداری کے عظیم موسموں میں ذوالحجہ کے پہلے دس دن بھی ہیں جسے اللہ تعالی نے باقی سارے سال کے ایام پرفضیلت دی ہے۔عشرۂ ذی الحجہ کے ایام اپنے دن گھنٹے اورمنٹ کے لحاظ سے افضل ترین اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک سے سب سے محبوب  ایام ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان ایام کی اپنی کتاب میں قسم بھی کھائی ہےاور نبی کریم ﷺ نےاپنی زبانِ رسالت  سے بھی ان ایام مبارکہ بڑی فضیلت  بیان کی ہے ۔سیدنا عبد اللہ بن عباس  رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا :’’ان دس دنوں میں کیے گئے اعمال صالحہ اللہ تعالیٰ کوسب سے زيادہ محبوب ہیں ، صحابہ نے عرض کی اللہ تعالیٰ کے راستے میں جھاد بھی نہيں !! تورسول اکرم ﷺ نے فرمایا : اورجھاد فی سبیل اللہ بھی نہيں ، لیکن وہ شخص جواپنا مال اورجان لے کر نکلے اورکچھ بھی واپس نہ لائے  (صحیح بخاری:969) ‘‘عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت   کے متعلق کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ایام مبارکہ ‘‘سعودی عرب کےدعوتی ادارے  ’’ مکتب توعیہ الجالیات‘‘ کی مرتب شدہ ہے ۔ عشرہ ذی الحجہ  کی فضیلت  اور احکام ومسائل  کے متعلق یہ ایک عمدہ کتاب ہے ۔ مرتبین  نے اس کتاب  میں عشرۂ ذی الحجہ   کی فضیلت اور اس کے جملہ احکام ومسائل کو  قرآن وسنت کی روشنی میں بڑے آسان فہم انداز میں  جمع کیا  ہے ۔ ابوعدنان محمد طیب بھواروی  صاحب نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالیٰ  مرتبین  و مترجم کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمۃ الکتاب

7

فرصتوں کو غنیمت جانئے

9

عشرہ ذی الحجہ  کے فضائل

11

عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت کا سبب

15

سستی اور کاہلی کیوں؟

17

عشرہ ذی الحجہ افضل ہے یا رمضان کا آخری عشرہ؟

19

عشرہ ذی الحجہ کے وظائف واعمال

20

ذکر واذکار

22

ادائیگی عمرہ

24

نماز کی محافظت

28

زیاد سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کرنا

30

صدقہ وخیرات

30

عرفہ کا دن

33

یوم عرفہ کے فضائل

33

یوم عرفہ اہل اسلام کی عید ہے

34

یوم عرفہ کی قسم اللہ تعالیٰ نے کھائی ہے

35

عرفہ کےدن ہی اللہ تعالیٰ نے آدم﷤ کی نسل سے میثاق لیا

36

یوم عرفہ گناہوں کی مغفرت وبخشش اور دوزخ سے آزادی اور اہل عرفات ک ے ذریعہ فخر ومباہات کا دن ہے

37

میدان عرفات  اور سلف صالحین

38

یوم عرفہ سے کیسے استفادہ کیا جائے

39

یوم عرفہ سے مستفید ہونے سے متعلق بعض تجاویز

40

یوم عرفہ کا روزہ

41

یوم عرفہ کی دعا

42

عورت اور عشرہ ذی الحجہ

45

قربانی کے احکام ومسائل

46

لطیف نکتہ

49

قربانی کے شرائط

51

قربانی کے جانور کی تعیین

53

قربانی کا بہتر جانور کون سا ہے؟

54

مکروہات قربانی

55

قربانی کرنے والے سے متعلق کچھ احکام

57

قربانی کا وقت

61

ذبح کے وقت سے متعلق مسائل

61

ذبح کے اصول وآداب

62

قربانی کے جانور کو احسن طریقے سے ذبح کرنا

63

جانور کے ساتھ کیسے احسان و نرمی کیا جائے

64

ذبح کے مسائل

64

عورت اور قربانی

66

قربانی کا گوشت کس طرح تقسیم کیا جائے

66

چند اہم ہدایات

67

طبی فائدہ

69

عید کی مبار کباد

70

عید کی مبارکبادی کا حکم

71

عید کے مسائل

72

عید میں عبادت

73

آخری بات

75

عید الفطر افضل ہے یا عیدالاضحیٰ؟

76

نماز عید

77

عید کے سنن وآداب

78

عورت اور عید

81

ہماری عید کیسی ہونی چاہیے

82

عید اور دعوتی افکار

84

عید سے متعلق غلطیاں

85

ایام تشریق

86

ایام تشریق کے فضائل

87

ایام تشریق کے مسائ

91

عشرہ ذی الحجہ کے بعد ہمارا عمل کیا ہونا چاہیے

92

حرف آخر

98

مراجع کتاب

100

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63895
  • اس ہفتے کے قارئین 593037
  • اس ماہ کے قارئین 380282
  • کل قارئین114272282
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست